Login
|
Sign Up
Toggle navigation
HOME
Fatawa (
55
)
Aqaid w Imaniyyat (
1
)
Islami Aqaid (
0
)
Adyan-o-Mazahib (
0
)
Firaq-e-Batila (False Sects) (
0
)
Bid'aat-o-Rusumat (
0
)
Taqleed A'imma, Masalik (
0
)
Quran-e-kareem (
1
)
Hadees & Sunnat (
0
)
Dawat & Tableegh (
0
)
Ibadat (
10
)
Taharat (purity) (
4
)
Namaz (Prayer) (
3
)
Juma, Eidain (
1
)
Ahkam-e-Mayyet (
0
)
Rozah (Fasting) (
1
)
Zakat & Sadqat (
0
)
Hajj & Umrah (
1
)
Zabeeha & Qurbani (
0
)
Qasam & Nazar (
0
)
Auqaf, Masajid, Madaris (
0
)
Muamalat (
5
)
Tijaarat (Buisnes) (
2
)
Intrest ,Insurrance (
3
)
Warasat (
0
)
Muaashrat (
4
)
Nikah (Marriage) (
4
)
Talaaq (Divorce) (
0
)
Libas & Lifestyle (
0
)
Akhlaaq & Aadab (
0
)
Ta'leem & Tarbiyat (
0
)
Mutafarriqat (
7
)
Halal & Haram (
3
)
Tasawwuf (
0
)
Seerat & Maghazi (
0
)
Other (
4
)
Recent Fatawa
Article
Ask a Question
عبادات
/
نماز
India
سوال # :
1104
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ۔ (الف) ہمارے علاقہ کی بعض مساجد میں لوگ رمضان کی طاق راتوں میں قیام الیل (تہجد)کی نماز باجماعت ادا فرماتے ہیں ، اور دلیل دیتے ہیں کہ حرم شریف میں قیام الیل(تہجد) کی نماز باجماعت ہوتی ہے ، (ب) رمضان کی طاق راتوں میں بعض لوگ تراویح کے بعدوتر کی نماز ادا نہیں کرتے ،بھر صبح تہجد کے بعد وتر پڑھتے ہیں کیا یہ درست ہے ، مدلل جواب عنایت فرمائیں ، المستفتی اکرام الحق
Published On :
Apr 24, 2022
جواب :
1104
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب وباللہ التوفیق
(الف) حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین وتبع تابعین سے صلوۃ التراویح، صلوۃاالکسوف اور صلاۃالاستسقاء کے علاوہ کسی نفل نماز کا باجماعت اہتمام ثابت نہیں ہے،اسی وجہ سےحضراتِ حنفیہ کے نزدیک مذکورہ تین نمازوں کے علاوہ کسی بھی نفل نماز کو جماعت کے ساتھ پڑھنا جس میں مقتدی کی تعداد تین سے زائد ہو، راحج قول کے مطابق مکروہِ تحریمی ہے، لہذا قیام الیل کی نماز انفراداً ہی ادا کرنا چاہئے، اور اگر جماعت کے ساتھ پڑھ رہے ہیں تو اس میں اس بات کا اہتمام ضروری ہے کہ باقاعدہ جماعت کا اہتمام و اعلان نہ ہو اور اس طرح اگر ایک یا دو لوگ آکر جماعت میں شامل ہو جائیں تو یہ جائز ہے اور اگر امام کے علاوہ تین مقتدی ہو گئے تو اس صورت میں مکروہ ہونے یا نہ ہونے میں اختلاف ہے لیکن اگر مقتدی تین سے زائد شامل ہو گئے تو یہ تداعی کے ساتھ نوافل کی جماعت ہوگی جو کہ مکروہِ تحریمی ہے، دیگر ائمہ کے نزدیک چوں کہ نفل باجماعت بھی مشروع ہے،اس لیے حرمین شریفین میں حنبلی مسلک کے مطابق قیام اللیل کی جماعت ہوتی ہے۔ (ب) اگر کوئی تہجد کا پابند ہے توعام دنوں میں وتر کی نماز تہجد کے بعد پڑھنا بہتر ہے لیکن رمضان کے مہینہ میں وتر کی نماز تراویح کے بعد ہی پڑھنا افضل ہے ،اور حضرات صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمین کا یہی معمول رہا ہے ۔ بدائع الصنائع میں ہے: و منھا: ان الجماعۃ فی التطوع لیست بسنۃ الا فی قیام رمضان،(۲۱/۲) ولا یصلی التطوع بجماعۃ الا فی رمضان،و عن شمس الائمۃ السرخسی: ان التطوع بالجماعۃانما یکرہ اذا کان علیٰ سبیل التداعی،اما لو کان واحد او اثنان بواحد لا یکرہ، واذا اقتدی ثلاثۃ بواحد اختلف فیہ،وان اقتدیٰ اربعۃ بواحدکرہ اتفاقا،(اعلاء السنن، ۹۳/۷) عن علی رضی اللہ عنہ قال دعی القرّاء فی رمضان فامر منھم رجلایصلی بالناس عشرین رکعۃوکان علیّ یوتر بھم (السنن الکبری للبیھقی،ج۲/ص۴۹۶) وصلاته أي الوتر مع الجماعة في رمضان أفضل من أدائه منفردًا آخر اللیل في اختیار قاضي خاں، قال قاضیخاں: هو الصحیح لأنه لما جازت الجماعۃ کانت أفضل، ولأن عمرؓ کان یؤمهم في الوتر وصح غیرہ أي غیر قاضیخاں خلافه … وفي الفتح والبرهان ما یفید أن قول قاضیخاں أرجَح لأنہ صلی ﷲ علیہ وسلم أوتر بہم فیه، ثم بین عذر الترک وهو خشیة أن یکتب علینا قیام رمضان، وکذا الخلفاء الراشدون صلوہ بالجماعة، ومن تأخر عن الجماعة فیه أحب صلاته آخر اللیل، والجماعة إذ ذاک متعذرۃ فلا یدل علی أن الأفضل فیه ترک الجماعۃ أول اللیل. (حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ص/۳۸۶)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
بیت المعارف خیرآباد
( اودھ)
Related Question / متعلقہ سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں، ہمارے قصبہ میں بعض لوگ شبِ برات میں صلوۃ الستبیح کی نماز باجماعت ادا کرنے کا اعلان شائع کر رہے ہیں، دریافت یہ کرنا ہے کہ کیا نفل نماز باجماعت ادا کرنے کا جواز ہے. مدلل جواب عنایت فرمائیں.
Mar 28, 2021
Aaj kl jo ye lockdown chal rha hai to masjid me 4 afrad se zaayed log allowed ni hai to aise moqe pr kya hm kisi ghar me namaze taraveeh qaayem kr skte hai. Asal masla ye hai ki kya Quran ko mobile me dekh kr padh skte hai kyu ki mobile me quran dekh kr padhne se zyada harkat b ni hogi. Aur is lockdown ko madde nazar rakhte hue hme imam malik ke fatawe pr amal ni krna chahiye jis se quran sunaane ki sunnat b ada ho ske.
Apr 20, 2020
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ دونوں سجدوں کے درمیان اللھم اغفرلی وارحمنی وعافنی واھدنی وارزقنی " صرف نوافل میں پڑھنا چاہئے یا فرض نماز میں بھی پڑھا جا سکتا ہے ؟ اس دعا کا ترجمہ بھی بتا دیں۔
Mar 04, 2020
,اسالامو علیکم کیا آنکھ بند کرکے نماز پڑھنا درست ہے؟
Feb 22, 2020
isteel waali ghadi pehen kar namaaz padhna jayez he ya nahi ya isi tarah se koi or ceez jese cain ya anguuthi wagera pehen kar namaaz padhana kesa he
Feb 12, 2020
isteel waali ghadi pehen kar namaaz padhna jayez he ya nahi ya isi tarah se koi or ceez jese cain ya anguuthi wagera pehen kar namaaz padhana kesa he
Feb 12, 2020
Assalamu alaikum mutfi Sahab mera apse sawal h -Namaze janaza jute pahan kar padhna kaisa h Agar zameen napak Ho to kya karna chahiye
Jan 29, 2020
Assalamu Alaikum Mufti sahab, Kya half Aasteen Namaz pahen kar namaz padna durust hai jisme Kohni dikh rhi hai. Kya isko pahen kar namaz padne se Namaz durust hogi ???
Mar 13, 2019
Fazer ki sunnate choot jaye to kab padhna durust hoga
Mar 13, 2019
کیا فرماتے ہیں مفتیانِِ کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں، (۱) ہماری مسجد کے امام صاحب داڑھی ایک مشت سے کم رکھتے ہیں کیا داڑھی کترانے والے کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے؟ (۲) بعض لوگ کہتے ہیں کہ ایک مشت داڑھی صرف حنفیہ کے نزدیک واجب ہے دیگر ائمہ کے نزدیک ایک مشت داڑھی رکنا واجب نہیں ہے ؟
Jan 06, 2019
Home
Audio
Al-Quran
Video
Books
Services
Darul-Ifta
Online Darse Nizami
Contact
Live
About Us
Stay Updated
Subscribe for the latest
updates and articles
Your Opinion / Message